گلگت(ثاقب عمر)وزیر قانون غلام محمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق ائیر پورٹ متاثرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کمیٹی بنی ہے جس میں وزیر قانون اور سیکرٹری قانون وفاق جاکر کام کرینگے اور ائیر پورٹ متاثرین کے معاوضے کے مسئلے کو حل کرینگے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ متاثرین کے پاس عدالتی فیصلے ہیں اور عمل در آمد کے لئے بھی حکومت نہیں بلکہ کشمیرافیئرز فریق ہے۔ائیرپورٹ متاثرین کے دھرنے میں ہم نے شرکت کی اور شرکت کرنے کا مقصد یہی تھا کہ جی بی حکومت کی جانب سے اظہار ہمدردی اور اس مسئلے کے حوالے سے جی بی حکومت کی جانب سے جو کام ہورہا ہے اس حوالے سے آگاہ کرنا تھا کیونکہ وزیر اعلی نے کشمیر افیئرز کے زمہ داران سے ملاقات کی ہے اور اس وقت جی بی حکومت ائیرپورٹ متاثرین کی فریق نہیں ہے بلکہ فریق کشمیر افیئرز ہے اس لئے وزیر اعلی نے کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جائے اور جو کمیٹی بنی ہے وہ وفاق جاکر ائیرپورٹ متاثرین کے کے مسئلے کا حل نکالے گی اور ہمیں یقین ہے کہ ہم ائیرپورٹ متاثرین کا یہ دیرنہ مسئلہ حل کرینگے گلگت بلتستان حکومت روز اول سے اس مسئلے پر مخلصی کے ساتھ کام کررہی ہے اور ہماری ائیر پورٹ متاثرین سے بھی گزارش ہے کہ وہ پرامن احتجاج جاری رکھیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان کا مسئلہ حل ہوگا۔ واضح رہے کہ متاثرین ائیر پورٹ کا دھرنا نویں روز میں داخل ہورہا ہے اس دوران حکومت سمیت اپوزیشن اور سیاسی سماجی، دینی جماعتوں کے افراد نے اظہار ہمدردی اور یک جہتی کے طور پر شرکت کرکے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ائیر پورٹ متاثرین نے دو ٹوک کہا ہے کہ ائیر پورٹ متاثرین کا مسئلہ سمری اور سمری بناکر بجھوادے یا حکومت خود وفاق جاکر فریق کے طور پر کام کرے ہمارا مسئلہ حل کرے مسئلہ فوری حل کہ ہوا تو ہم اپنی زمینوں کو واپس لیں گے۔
سپیشل اکنامک زون کے قیام کیلئے حکومت گلگت بلتستان سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیر اعلیٰ
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو میں دو ہائر سیکنڈری سکول قائم کرنے کی حامی بھرلی،گورنر
غیر ضروری التوا ،دیا میر بھاشا ڈیم کی لاگت 750ارب تک پہنچ چکی ، احسن اقبال
2ڈپٹی سیکرٹریزکے تبادلے،6سیکشن آفیسرزکی ترقی