معروف اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ چند سال قبل ذہنی تناﺅ کا شکار ہونے کے بعد اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا شروع کیں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے خیالات کھل کر بیان کیے۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 4 یا 5 برس قبل احساس ہوا کہ دنیا اور دنیا داری کے پیچھے بھاگتے بھاگتے ذہنی تناﺅ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ جب ہم اللہ تعالی کو بھول کر صرف اس کے بندوں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں تو ہم نہ بندوں کو خوش کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہم اللہ کی ذات کو خوش کر سکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس کے احکامات کی تعمیل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب کچھ سال پہلے اس بات کا احساس ہوا تو اسلام اور اس سے جڑی چیزیں پڑھنی شروع کیں اور اسلام کے بارے میں سیکھنا شروع کیا