راولپنڈی سے چلاس آنے والی گاڑی کو حادثہ، 13افراد زخمی

چلاس(بیورورپورٹ ) راولپنڈی سے چلاس آنے والی کوسٹر زیرو پوائنٹ بشی داس کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے گلگت بلتستان آنے والی کوسٹر گاڑی بوشی داس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 13مسافر زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔کوسٹر میں چلاس کے مقامی لوگ سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں