سکردو(آصف شیراز)بگاردویوتھ آرگنائزیشن اورسرگردگان بگاردوکی دعوت پر صدرانجمن امامیہ کچوراہ علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے جوانان راہیان نورکچوراہ کے ہمراہ علاقے دورہ کیا۔علامہ شیخ اعجازبہشتی کاعلاقہ بگاردومیں عمائدین اور نوجوانوں نے پرتپاک استقبال کیااورانہیں پھولوں کاگلدشتہ پیش کیا۔مرکزی امام بارہ گاہ گبکھور میں منعقدہ جشن نزول قرآن محفل میں اپنے خطاب میں علامہ اعجازبہشتی نے قرآن واہلبیت ؑ سے جڑے رہنے ا وران کی تعلیمات پرعمل پیراہونے کی تلقین کی۔انہوں نے نوجوانوں سے تعلیم کے حصول میں محنت کرنے اورعلاقے کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکرنے کاکہا۔علامہ اعجازبہشتی نے بگاردویوتھ آرگنائزیشن اورسرکردگان کی جانب سے علاقے کودرپیش پانی کے مسائل بیان کرنے پر علاقے میں لفٹ ایری گیشن اورسولر سسٹم کے پروجیکٹ کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کااظہار کیااورکہا کہ پانی کے اس اہم پروجیکٹ پراگرایک کروڑ سے زائدبھی خرچہ آیاتووہ خوداداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے پروجیکٹ کو 3سے4ماہ کے اندرمکمل کیاجائے گااوراس پرآنے والے تمام اخراجات وہ خوداداکریں گے اورعلاقے میں پانی کے مسائل کو حل کریں گے۔انہوں نے اس موقع پربگاردویوتھ آرگنائزیشن کے کردارکوسراہتے ہوئے دولاکھ کاکیش تنظیم کے صدر کے حوالے کیا۔انہوں نے عوام اورنوجوانوں کومتحدرہنے کی تلقین کرتے ہوئے علاقے میں صحت،تعلیم اور دیگرشعبوں میں بڑے پیمانے پرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پربگاردو یوتھ آرگنائزیشن اورسرکردگان کی جانب سے علاقے کادورہ کرنے اورپانی کے مسائل کے حل کے لئے فنڈزفراہم کرنے کی یقین دہانی پرعلامہ شیخ اعجاز بہشتی کوخراج تحسین پیش کیااوران کی صحت اورسلامتی کی دعا کی۔
بگاردو میں پانی پراجیکٹ کیلئے1کروڑ کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
