خپلو(نیوز رپورٹر)شیعہ اثنا عشری ایسوسی ایشن ہانگ کانگ کی جانب سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ضلع گانچھے کے مختلف علاقوں میں کندوس اور خپلو میں113 مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک کے اس بابرکت مہنیے کھانے پینے کے ضروری اشیاءتقسیم کی گئی ، مستحق مختلف زاویے سے جانچ پڑتال کے بعد مستحق خاندانوں فائنل فہرست تیار کی گئی امام جمعہ و جماعت مرکزی جامع مسجد ناصر آباد ڈینس شیخ غلام حسین ،شیخ عنایت، آغا نجف شاہ، شیخ عیسیٰ، یبگو ظہیر حسین اور اخلاق حسین نے نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اگر کوئی اس طرح کام کر رہا ہے تو ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، معاشرے کے غریب افراد کی مدد کرنا بہت بڑی عیادت ہے ہم سب کو اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ شیعہ اثنا عشری ایسوسی ایشن ہانگ کانگ کی طرف سے مستحق خاندانوں کی مدد احسن اقدام ہے ، ہانگ کانگ سے اتنا دور سیاچن کے دامن کے غریبوں کیلئے امداد بھیجنے پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ان سے بھرپور تعاون کریں گے اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمائدین نے شیعہ اثنا عشری ایسوسی ایشن ہانگ کانگ کے عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
گانچھے،113مستحق خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
