سکردو( بیورو چیف سے) گلگت بلتستان حکومت ماہ مبارک رمضان میں عوام کو ریلےف فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہی۔ عوام اب بھی مہنگائی اور لوڈشےڈنگ سے سخت پریشان ہے۔ اس وقت گلگت بلتستان کے حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہےں۔ہرطرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے کوئی پوچھنے والا نہیں اس وقت بلتستان رینج کے یوٹےلیٹی سٹورز سامان سے غائب ہےں۔ کوکنگ آئل، چینی اور دیگر ضرورت کی سامان یوٹیلیٹی سٹورز سے غائب ہےں۔ اس کے علاوہ عوام کو مارکیٹ سے سامان خریدنا عوام کی بس کی بات نہیں ۔ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی ہے ۔ اس وقت ماہ مبارک رمضان میں سیب 500روپے کلو ،انار 500روپے کلو، تربوز 180 روپے کلو، مرغی گوشت 850 روپے سے950 روپے کلو ۔ کوکنگ آئل پر بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔ اب طرف حکمران مہنگائی میں اضافہ کا بہانہ بناکر اپنے تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کردیا گیا جبکہ عوام ر ٹیکس پے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔ عوام موجودہ حکمرانواں کی کارکردگی سے سخت مایوس ہےں ۔ فوری طورپر ماہ مبارک رمضان میں عوام کو ریلےف فراہم کیا جائے۔ عوام کو سستے اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقےنی بنایا جائے تاکہ عوام سوکھ کا سانس لے سکےں ۔
رمضان المبارک عوام کو مہنگائی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارانہ مل سکا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
