گلگت بلتستان میں سیلاب سے شدید تباہی،10افرادجاں بحق

گلگت بلتستان میں سیلاب سے شدید تباہی 10افرادکی جان لے گئی ۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق جاں بحق افراد میں دوبچے اور خاتون بھی شامل ہے ، صرف غذر میں 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، دیامر میں 2 بہن بھائی جاں بحق ، 2 افراد زخمی ہوئے۔

ضلع غذر کے 37 مقامات پر سیلاب آیاہے ،شاہراہ بابوسر لوشی کے مقام پر سڑک بحال کر دی گئی ،گندلو کے مقام پر شاہراہ ریشم بحال کر دی گئی ہے ، سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقے کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں