گلگت(پ ر)متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کا حقوقِ دو ڈیم بنائو تحریک کا دھرنا 40روز میں داخل31نکات میں سے ایک پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔”حقوق” دو ”ڈیم”بناو تحریک کے شوری کمیٹی کے وفد نے گلگت کاہنگامی دورہ عوامی ایکشن کمیٹی سمیت دیگر اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں جس میںدھرنے کو گلگت بلتستان بھر میں پھیلانے اور عوامی قافلوں کو چلاس دھرنے میں شرکت اور دیگر آپشن پر مشاورت جاری ہے۔سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اور واپڈا کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے بین الصوبائی سطح پر دھرنے کو مستحکم کرنے کیلئے کمپیئن کا آغاز کردیا گیا ہے۔عنقریب سخت رد عمل کا آغاز ہوگا جس کے بعد حالات کی تمام تر زمہ داری واپڈا اور حکومت پر عائد ہوگی۔
ڈیم متاثرین کی تحریک کو مزید پھیلانے کیلئے رابطہ مہم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
