مہمند میں حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا جو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثے میں تباہ ہونے والے سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس غائب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ڈھونڈ نکالا ہے۔

حکام نے بتایا کہ بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلہ پر پڑا تھا، پولیس نے بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ مہمند جائے حادثہ سے ملنے والی مشینری بھی ٹیم کے حوالے کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں