دہشتگردی، انتہا پسندی، بدامنی کی شدید مذمت، اے پی سی کا 26 نکاتی اعلامیہ جاری

وفاقی دار الحکومت میں اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا 26 نکاتی اعلامیہ جاری ہو گیا۔اعلامیہ میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی گئی، دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کے خاتمے کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق غیرقانونی مسلح جتھوں کا فوری خاتمہ، عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، 18 ویں آئینی ترمیم پر اس کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق این ایف سی ایوارڈ پر آئین کے مطابق مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، لاپتہ افراد کا بازیاب کرکے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا اور سیاسی سرگرمیوں کیلئے آزادانہ ماحول فراہم کیا جائے، میڈیا پر پابندیاں ختم اور پیکا جیسے قوانین مسترد کئے جائیں۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو غیر ملکی جنگوں میں ملوث کرنے سے گریز کیا جائے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے کر امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں