شگر(منظور ناز)صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے پھڑنگ باماں شگر میں پارک تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ڈی سی شگر اور محکمہ جنگلات پرپوزل بناکر دیں تو اے ڈی پی میں 3 سے 4 کروڑ روپے رکھ کر پارک تعمیر کیا جاے گا جس سے سیاحت مزید پروان چڑھے گی۔ محکمہ جنگلات شگر کے زیر اہتمام پھڑنگ باماں نرسری میں منعقدہ پلانٹیشن ڈے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ شگر کے رکھے گئے 17 لنگ روڈ میں سے 14 منظور ہوچکے ہیں جن میں مین شاہراہ کے ٹو سے محکمہ جنگلات پھڑنگ باما لنگ روڈ بھی شامل ہے اس روڈ کو وسعت دینے کے بعد اور دریا پار پل کے ذریعے سے لنگ کیا جاے گا اور دریا کی دوسری جانب بڑے پیمانے پر ہوٹل اور گیسٹ ہاوس تعمیر ہوے ہیں ۔دریا پر پل تعمیر ہونے سے سیاحوں کو سیر و تفریح کے مواقع میسر ائیں گے اور شگر میں بننے والے اس اولین پارک سے نہ صرف پھڑنگ باما بلکہ پورے شگر کی تقدیر بدل جاے گی انہوں نے کہا کہ درخت سیلاب کو روکنے میں معاون ومدد گار ثابت ہوتے ہیں فلڈ کمیشن میں پہلے صرف دریائی کٹاو روکنے کے منصوبے شامل ہوتے تھے اب میری سفارش پر دریاوں کے ساتھ نالوں کو بھی شامل کیا ہے اور امسال وزیر اعلی حاجی گلبر نے میری تجویز کو منظور کرتے ہوے دریاوں کے ساتھ ساتھ نالوں کو بھی ان کے پراجیکٹ کا حصہ بنایا ہے اور امسال 72 سے 75 کروڑ روپے کا بجٹ شگر کے لیے مختص کیا ہے اس سے دریاوں کے ساتھ نالوں میں سیلاب سے بچاو کے لیے بند باندھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں روایتی زراعت کے ساتھ ساتھ جدید زراعت و جنگلات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ قوم کے بچے تعلیم حاصل کرے تاکہ سونا اگلنے والی زمینوں سے فائدہ حاصل کرسکیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا کہ درخت لگانا عین عبادت ہے اور ہم سب مل کر اس مہم کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈی ایف او شگر انتہائی مخلص افیسر ہے اور بہترین انداز میں محکمے کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہنا چاہیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے انٹر کالج شگر کے پرنسپل پروفیسر حسن شاد نے کہا کہ شجر کے بغیر کوئی بھی زی روح زندہ نہیں رہ سکتا انسانی زندگی اور ماحول کی بقا کے لئے شجر کاری انتہائی ضروری ہے اور شجر کاری عین عبادت بھی ہے لہذا ہم سب کو بھی چاہیے کہ شجر کاری صرف محکمہ جنگلات کے ذمے چھوڑنے کے بجاے ہم بھی اس اہم عبادت میں شامل ہوجائیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کنزویٹر بلتستان ریجن جاوید اختر نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور ٹارگیٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کیں
شگر،دریائوں اور نالوں پر بند باندھنے کیلئے 75کروڑ مختص
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
