گلگت(نمائندہ خصوصی)اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماوامام جمعہ الجماعت دنیورشیخ مرزاعلی نے کہا ہے کہ یوم القدس فلسطینیوں کا دن نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی شیعہ و سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ ہے۔ امام خمینی نے اسرائیل کو “مسلمانوں کے قلب میں خنجر” قرار دیا تھا، اور ہم اس ناجائز ریاست کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ پاکستانی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی کوششوں سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کسی ایسی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے جو فلسطینی مظلومین کے خلاف جائے۔دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔ریلی سے خطاب میں دیگرمقررین نے کہا کہ ظالم اور جابر قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہی حق پرستی کی علامت ہے، اور ہم ہر مظلوم کے حق میں کھڑے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کو نظرانداز کرنا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا جائز حق دیا جائے اور خطے کی زمین کو “خالصہ سرکار” قرار دے کر قبضہ کرنے کی کوششیں بند کی جائیں۔گلگت بلتستان میں جاری جبری لوڈ شیڈنگ ،ناقص گندم کی فراہمی پر بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے مقررین نے فلفور ناقص گندم کی فراہمی کو بند کر کے معیاری گندم فراہم کرنے ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ , مقامی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کی واپس کا مطالبہ کیا ہے۔
قبلہ اول کی آزادی کیلئے جدوجہد تمام مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ،شیخ مرزا علی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
