گلگت(سٹاف رپورٹر)محکمہ خوراک کے حکام نے آٹا بلیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، گلگت شہر کے مضافاتی علاقہ سکوار میں سول سپلائی کے ملازم عارف نے آٹا بلیک کرنے والوں کو پکڑا جو کہ سوزوکی کیری ڈبے میں لے جارہے تھے، بلیک میں پکڑے گئے آٹے کو سول سپلائی افسر نثار احمد کے حوالے کیا سی ایس او نثار احمد نے تمام ڈیلروں کو کہا کہ وہ باقاعدہ طور پر رجسٹر کو مینٹین کریں اور آٹا بلیک کرنے والوں کی ایک ہفتے کے اندر ڈیلر شپ ختم کی جائے گی جو بھی ڈیلر آٹا بلیک کرنے میں پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اگر ڈیلر نام ہونے کے بعد آٹا نہیں دے رہا ہے تو متعلقہ سول سپلائی افسر سے رابطہ کریں سول سپلائی کے ملازم عارف کو خراج تحسین پیش کیا اور انعام دینے کا اعلان کیا۔
گلگت،آٹا بلیک کرنے کی کوشش ناکام،کیری پکڑا گیا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
