گلگت(پ ر) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر تنویر اختر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز بار کو نسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا مشترکہ اجلاس ہائی کورٹ بار بلڈ نگ گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وکلاء کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات اور اس سے قبل پاس کی گئی قرار داد میں مورخہ26.07.2024 26.11.2024 و دیگر قرار دادوں کی نسبت پیش رفت پر سیر حاصل بحث کی گئی اور شرکاء اجلاس نے وکلاء کی جانب سے پچھلے پانچ مہینوں سے مسلسل ہڑتال اور احتجاج کے باوجود صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے وکلاء کے مطالبات پر / وزیر اعلی کی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر اور کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر شدید ر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار داد پاس کی۔قراردادمیں کہاگیا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے وکلاء کے مطالبات پورے نہ کرنا، گلگت بلتستان کے لوگوں کو انصاف تک رسائی سے روکنے کی سازش ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ کہ وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال کو مزید مؤثر کرنے کے کئے مورخہ 16 اپریل 2025 تک پورے گلگت بلتستان کے عدالتوں بشمول ریونیو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ کہ مذکورہ ہڑتال کے دوران ہر ڈسٹرکٹ کے وکلاء احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کرینگے اور پورے گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ صد ور پریس کا نفرنس کے ذریعے اپنے مطالبات کو عوام اور حکام تک پہنچانے کی کوشش کرینگے۔ یہ کہ اس دوران ہڑتال کی خلاف ورزی کی صورت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے کابینہ مذکورہ وکیل کے خلاف بار کو نسل کو اطلاع کرے گی اور بار کونسل مذکورہ وکیل کے لائسنس کی معطلی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ، ریونیو اور سروس ٹربیونل عدالتوں میں پیش ہونے کی صورت میں مبلغ ایک لاکھ روپے، چیف کورٹ میں پیش ہونے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے اور سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش ہونے کی صورت میں مبلغ دولاکھ روپے جرمانہ بھی کریگی۔ یہ کہ وکلاء کے مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں مورخہ 16 اپریل 2025 کو تمام بار کو نسلز بین الاضلاعی صدور ، ہائی کورٹ بار سپریل اپیلٹ کورٹ بار گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر عدالتوں کی مکمل تالہ بندی پر غور سمیت دیگر سخت اقدامات اٹھا ئینگے۔لہذاتمام وکلاء سے گزارش ہے کہ مورخہ16اپریل 2025ء تک کسی بھی عدالتی کارروائی بشمول ضمانت وحکم امتناعی کے مقدمات میں بھی پیش نہ ہوں اورججز سے گزارش ہے کہ وکلاء عدم حاضری پرکسی بھی یکطرفہ کارروائی عمل میں نہ لایاجائے۔
وکلا احتجا ج میں شدت، مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
