گلگت (پ ر) حکومت گلگت بلتستان نے خطے میں سرکاری اداروں میں شفافیت کو فروغ دینے اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اس ویژن کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نامی ادارے کا قیام عمل میں لایا ہے جس کا مقصد ہی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے ۔عوامی خزانے سے خرچ ہونے والے فنڈز عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہوتے ہیں جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اس ادارے کے اولین مقاصد میں شاملل ہے- اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ روزِ اول سے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے میں مصروف عمل ہے۔ گلگت بلتستان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے قانونی اختیارات کی حدود میں رہتے ہوئے مفاد عامہ کے منصوبے کی تکمیل اور سرکاری فنڈز کے صیح مصرف کو یقینی بنانے کے لئے جگلوٹ میں گریٹر واٹر سپلائی سکیم کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی ہے۔ جو کہ اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہونے کی بجائے اب تک نامکمل ہے۔ گلگت بلتستان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مینڈیٹ اور قانونی دائرہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سکیم کی انتہائی غیر جانبداری سے جانچ پڑتال کی ہے۔ تحصیل جگلوٹ کے کچھ عناصر کی طرف سے پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل پر جانبداری کا الزام حقائق کے منافی ہے اور اس بات کی غمازی ہیکہ کچھ عناصر کی زاتی مفاد کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جانچ پڑتال کے عمل سے نقصان پہنچ رہا ہے ۔ گلگت بلتستان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019ادارے کو یہ مینڈیٹ دیتے ہیں کہ وہ مفاد عامہ کے سلسلے میں پبلک فنڈز سے تعمیر ہونے والے کسی بھی منصوبے میں عدم شفافیت، تاخیر اور کسی بھی طرز کی خرابی کو جانچنے کے لئیے باقاعدہ انکوائری اور تحقیق کرسکتا ہے۔ گلگت بلتستان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019 میں تفویض کردہ اختیارات کے تحت ادارہ کسی بھی شکایت پر ازخود نوٹس کا اختیار رکھتا ہے اور ماضی میں بھی کئی مفاد عامہ کے حوالے سے ازخود نوٹس لیئے جا چکے ہیں۔سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض افراد کی جانب سے ماضی میں بھی کرپٹ عناصر کو بچانے کی خاطر سرکاری انکوائریز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن گلگت بلتستان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کسی بھی جانب داری اور دبا سے بالاتر ہوکر مکمل شفافیت کے ساتھ سرکاری فنڈز اورعوامی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم پر کاربند ہے۔عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اجرا کئے جانے والے فنڈز کو ذاتی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جا سکتا ۔اس ادارے کے قیام کا مقصد ہی اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ قومی خزانے کو مجوزہ قوانین کے تحت افراد کو نوزائے جانے کی بجائے عوام کے مفاد کو مقدم جانا جائے۔ پریس کلب گلگت میں آج کی پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پہ ذاتی حملے اس بات کی گواہی ہے کہ اس منصوبے کو عوام کی بجائے شخصیات کے مفاد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش ہے جس کا تدارک تفویض شدہ اختیارات کے تحت قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پر الزامات حقائق کے منافی قرار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
