کار اور ٹرک میں تصادم، چلاس سواتی فیملی کے تین افراد جاں بحق

حویلیاں(نمائندہ خصوصی)حویلیاں کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں چلاس سواتی فیملی کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق حویلیاں کے مقام پر موٹر کار اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چلاس سے تعلق رکھنے والے سواتی خاندان کے محمد ابراہیم سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق افراد میں میاں بیوی شامل ہیں، جن کی شناخت جنداس اور یاسمین کے نام سے ہوئی ہے۔ المناک واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی ہے، جبکہ لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں