غذر (بیورو رپورٹ)سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ روڑ بحال ہونے کے بعد پھنڈر میں معمولات زندگی بحال ہوگئی ہے حالیہ شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے سے پھنڈر کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا تھا جس کی بحالی کے لئے ہم نے تمام تر وسائل بروئے کار لائے اور خود پھنڈر میں بیٹھ کر بحالی کے کاموں کی پل پل نگرانی کی انہوں نے کہا کہ ہم الزامات اور نفرتوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے شندور ٹاپ سے غذر کے داخلی گائوں بیارچی تک تمام گائوں کے عوام کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میرے حلقے میں کوئی ایک ایسا گائوں نہیں ہے جہاں کروڑوں کی سکیموں پر کام جاری نہ ہو انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ چار سالوں میں سب سے زیادہ توجہ پھنڈر اور بالائی علاقوں پر مرکوز کیا ہے اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے سب سے زیادہ سکیمیں مختص کر رکھی ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے اور کئی مکمل بھی ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنا چاہیئے ہم سیاست کو گالی بنانے کے حق میں نہیں لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ ہم نے گزشتہ چار سالوں میں اپنے حلقے میں کیا کچھ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پھنڈر کی تمام لنک سڑکیں بحال نہیں ہوتی اور زندگی پوری پر معمول پر نہیں آتی خود یہاں بیٹھ کر نگرانی کروں گا پھنڈر کے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں میں ہر وقت ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
چارسال میں ہم نے کتنا کام کیا فیصلہ عوام کریں گے، نذیر ایڈووکیٹ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
