ملک بھر میں جوئے اور کسینو کی ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نےایپس کو غیرقانونی قرار دیا اور جوئے کی46 ایپس کو غیر قانونی قرار دے کر فہرست جاری کر دی۔
اعلامیے کے مطابق غیر قانونی ایپس میں فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس اور شہریوں کا ذاتی ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دینے والی ایپس شامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سائبر کرائم کی درخواست پر پی ٹی اے تمام غیر قانونی ایپس کو بند کرے گا۔