یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، مہدی شاہ

شگر(بیورو رپورٹ )گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان نے مقامی ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان سیاحتی دنیا میں مرکز کی حثیت اختیار کر چکا ہے دنیا بھر سے سیاح پرسکون ماحول کی تلاش میں گلگت بلتستان کی طرف سفر کرتے ہے اور یہاں کے ماحول و ثقافت سے متاثر ہوکر واپس چلے جاتے ہیں جدید دور میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جدید طرز ہوٹل کی تعمیر علاقے میں سیاحتی شعبے کے لئے نیک شگون ہے رواج ہوٹل کو بلتی ڈیزائن میں تعمیر کیا ہے اور جدید سہولیات سے بھی مزین ہے جدید سہولیات اور خوبصورت ڈیزائن سے ہوٹل کی تعمیر یقینا سیاحت اور مقامی ثقافت کو فروغ ملنے کے ساتھ معشیت اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ کرے گا بہترین ہوٹل کی تعمیر پر ثقلین راٹھور اور انکی فیملی کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہے سیاحتی شعبے کی ترقی و علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں نوجوانوں کا بڑا کردار ہے بلتستان کے نوجواں علاقے میں سیاحت کی ترقی کے لئے ایک سے بڑھ کر ایک اگے جانے کی کوشش کر رہا ہے جوکہ نہایت ہی قابل تحسین ہے نوجوانوں کو مختلف شعبے میں ہنر سیکھنے کی ضرروت ہے کیونکہ جسکے پاس ہنر ہوتا ہے وہ کھبی بے روزگار نہیں ہوگا گلگت بلتستان حکومت نوجوانوں کو کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں