سکردو(محمد اسحاق جلال)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے یہ تنازعہ کشمیر کا حصہ ہے اس علاقے میں جو بھی قانون سازی کی جائے گی اس سے متعلق یہاں کے عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا ورنہ جو بھی قانون بنے گا اس پر عمل درآمد مشکل ہو جائے گا معدنیات سے متعلق قانون سازی سے قبل یہاں کی کمیونٹی کو اعتماد میں لینا ہوگا ورنہ جو حشر دوسرے قوانین کا ہوا ہے وہی معدنیات کے قانون کا بھی ہوگا معدنیات سے متعلق قانون سازی کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے مجوزہ قانون میں تین حصہ دار ہوسکتے ہیں سب سے پہلے نمبر پر عوام دوسرے نمبر حکومت اور تیسرے نمبر پر سرمایہ کار شامل ہونگے ان تینوں میں سے ایک بھی راضی نہ ہوا تو قانون پر عمل درآمد ممکن نہ ہوگا سکردو میں صوبائی وزرا انجنیئر اسماعیل غلام شہزاد آغا بشارت ظہیر اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زمینوں کا مسئلہ بہت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے اس کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا جارہا ہے لینڈ ریفارمز بل پر بلتستان اور دیامر سے آنے والے تحفظات کو دور کرلیا گیا ہے اور سب کیلئے قابل مسودہ تیار کرکے کابینہ سے منظور کراکر اسمبلی کو بھیجا گیا ہے اب جب بھی اسمبلی کا اجلاس ہوگا تو بل پیش کردیا جائے گا اور بل پر بحث ہوگی اس کے بعد اس کو قانونی شکل دیدی جائے گی اور زمینوں کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے گا ہمارا شروع سے یہ موقف رہا ہے کہ عوام کو حق ملکیت ملنا چاہیئے زمینوں کے مالک عوام ہیں معدنیات پر قانون سازی سے قبل عوام کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے بصورت دیگر مسائل آئیں گے پہاڑوں اور ان میں چھپے معدنیات سے اب تک یہاں کے عوام کو اب تک کچھ نہیں ملا ہے حالانکہ پہاڑوں اور معدنیات کے اسٹیک ہولڈر جی بی کے بیس لاکھ عوام ہیں آج قانون سازی کے بعد بھی لوگوں کو کچھ نہیں ملے گا تو عوام کیسے خاموش رہیں گے اگر ہم عوام کے حقوق کا تحفظ نہ کرسکے تو ہم عوام کے پاس جائیں گے وہ جو کہیں گے قبول کریں گے معدنیات کا قانون اسمبلی کو بائی پاس کرکے نہیں بنایا جاسکتا مرضی کی قانون سازی ہوگی تو نتائج دوررس نہیں نکلیں گے کمیونٹی کو قانون سازی کے بعد فوائد ملنے چاہیں عوام کو جب تک شیئر نہیں ملے گا تب تک عوام قانون سازی پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے گلگت بلتستان کو بلوچستان کے طرز پر ٹریٹ کریں گے تو مسائل بڑھیں گے اس لئے اس خطے کو سندھ کے طرز پر ٹریٹ کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کو اعتماد کو بحال رکھ کر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہ کچھ کیا جاسکے۔
معدنیات سے متعلق قانون سازی، عوام کو اعتماد میں نہ لیا تو مسائل بڑھیں گے، امجد ایڈووکیٹ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
