اسلام آباد(چیف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق نے کہاہے کہ مائننگ اینڈ منرلز ایکٹ کا مسودہ ابھی ہمیں موصول نہیں ہوا مسودہ ملنے کے بعد اس کو تفصیل سے پڑھیں گے مسودے کو عوام کی خواہشات کے مطابق بنائیں گے ہم اپنے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم از کم ہم عوام کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے وہ کام کریں گے جس سے عوام کو کوئی نہ کوئی فائدہ ہو جی بی ہائوس اسلام آباد میں کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ معدنیات کا بل کہیں اور سے بن کر آیا ہے بل کا ڈرافٹ جب ہمیں ملے گا تو ہم اس کو پڑھ کر اس میں کوئی غلطی ہے تو اس کو درست کریں گے اور بل کو عوام دوست بنائیں گے انہوں نے کہاکہ معدنیات کے بل پر شور وہ لوگ کررہے ہیں جو پہاڑوں اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہم ان کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے ہم پہاڑوں اور معدنیات کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے اور ان پہاڑوں اور معدنیات کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ جب بل کا مسودہ ہمیں ملا ہی نہیں ہے تو اس کو میڈیا کے ساتھ کیسے شیئر کیاجاتا ؟ جب ہمارے پاس کوئی کاغذ آئے گا تو ہم اس پر تبصرے کریں گے اور اس کو صحافیوں کے ساتھ شیئر بھی کریں گے۔
منرلزبل پر شور وہ کررہے ہیں جو وسائل پر قبضہ چاہتے ہیں، وزیرایکسائز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
