کامیابی کیلئے خوبصورتی کیساتھ صلاحیتوں کا ہونا ضروری ‘ کنزہ ہاشمی

 خوبصورت ا داکارہ و ماڈل کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ شوبز دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ صلاحیتوں کا ہونا بھی بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ آپ جلد ہی ایکسپوز ہوجائیں گے۔ ایک انٹرویو میں کنزہ ہاشمی نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن کامیابی کےلئے صلاحیتوں کا ہونا بھی نا گزیر ہے ۔ کنزہ ہاشمی نے کہا میرے نزدیک ہر انسان خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں میںکم یا زیادہ ہونا فطری بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ شوبز کی دنیا میں خوبصورتی کا بہت اہم رول ہے لیکن صلاحیتوں کے بغیر منزل تک نہیں پہنچا جاسکتا اگر ایسا کیا جائے تو آپ جلد ہی ایکسپوز ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں