شوہر کیلئے آدھی رات کو پلا پکانے پر بیٹی کہتی ہے آپ اچھی مثال نہیں ہیں، اسما عباس

 سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ شوہر کے لیے رات کو 2 بجے پلا پکانے پر انہیں ان کی بیٹی کہتی ہے کہ آپ اچھی مثال نہیں ہیں۔حال ہی میں اسما عباس نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے طویل عرصے تک زیادہ ٹی وی نہیں دیکھا کیونکہ میں گھر کے کاموں اور فیملی میں بہت مصروف تھی، پراٹھے بنانا، روٹیاں بنانا اور کئی دوسرے پکوان بناتی تھی، اس لیے پرانے وقتوں میں ٹی وی کے پروگرامز یاد نہیں ہیں۔ اسما عباس کا کہنا تھا کوکنگ کرنا میرا شوق تھا فیملی کو خوش بھی کرنا ہوتا ہے، میری بہوئیں اور بیٹی مجھے کہتی ہیں کہ آپ کوئی اچھی مثال نہیں ہیں، آپ نے ہمیں ڈبو دیا ہے، یہ کون سا طریقہ ہے کہ آپ رات کو دو بجے اٹھ کر کہتی ہیں کہ آپ نے اپنے میاں کے لیے پلا یا زردہ بنایا ہے، معاف کریں ہم یہ کام نہیں کرسکتے۔اسما عباس نے کہا کہ بیٹی مجھے کہتی ہے کہ آپ اچھی مثال نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں