معروف اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ وہ بچپن میں دل پھینک تھیں، انہیں اسکول میں کوئی نہ کوئی پسند آجایا کرتا تھا اور ہر کوئی ان کا کرش ہوتا تھا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں پہلی محبت چوتھی کلاس میں ہوئی تھی جب وہ اسکول میں پڑھا کرتی تھی تو حالت یہ تھی کہ کوئی نہ کوئی پسند آجایا کرتا تھا اور میرا کرش بن جایا کرتا تھا لیکن اسکول تبدیل ہوتے ہی میری محبت ختم اور دوسرے اسکول میں نئی کہانیاں شروع ہو جاتیں۔ ایک سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے تشدد کے مناظر ریکارڈ کروانا بہت پسند ہیں۔ اداکارہ نے کہا میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں فلموں، ڈراموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے۔اب بس ایک خواہش ہے کہ ڈبل رول اداکروں اور اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے میں نے بہت سے ہدایتکاروں سے کہہ بھی رکھا ہے کہ ایسے کرداروں میں مجھے کاسٹ کیا جائے۔
بچپن میں دل پھینک تھی‘ سکول میں ہر کوئی میرا کرش تھا‘ ژالے سرحدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
