معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ میری شوبز میں کامیابی میں ٹی وی سکرین کا بہت بڑا کردار ہے۔ ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ ٹی وی کی چھوٹی سکرین سے میرے دل کا کبھی نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے کیونکہ میری شوبز انڈسٹری میں میری کامیابی میں ٹی وی سکرین کا سب سے بڑا کردار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صبا قمر کہا کہ ا ب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں کی بجائے ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپردہ سکرین پر نئے چہرے بھی متعارف کرائے جائیں کیو نکہ اچھی تبدیلی ہمیشہ بہتری ہی لاتی ہے۔
میری شوبز میں کامیابی چھوٹی سکرین کی وجہ سے ہے ‘ صبا قمر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
