معروف ٹی وی میزبان اور ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں انسان کو بہت کچھ سمجھ آجاتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، بےوقوف وہ ہے جو سیکھتا نہیں اور غلطیاں کرتا رہتا ہے، میں نے زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ان سے سیکھا بھی ہے،غلطیاں تو اچھی ہوتی ہے۔متھیرا نے کہا کہ میں نے اپنے کیمرہ مین سے اردو سیکھی ہے۔ وہ پرچیوں پر لکھ کر دیتے تھے، ایسا بھی ہوا کہ کسی کالر میں مجھے گالی دی اور میں نے انہیں شکریہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اگر کسی کو انگریزی آتی ہے تو پھر وہ دنیا کا سب سے تعلیم یافتہ انسان بن جاتا ہے چاہے وہ ان پڑھ ہی کیوں نہ ہو۔
غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں انسان بہت کچھ سمجھ جاتا ہے، متھیرا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
