سکردو(محمد اسحاق جلال) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے غذر گوپس میں معلم اور پولیس آفیسر کے قتل میں ملوث افراد سزا سے بچ نہیں پائیں گے ایس ایچ او محمد عالم شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی وہاں میں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے کہاہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے بدامنی پھیلانے والوں کے بارے میں برداشت بالکل صفر ہے خطے میں ہر قیمت پر امن قائم رکھیں گے علاقے کی تعمیر و ترقی امن سے مشروط ہے سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے افتتاح کے موقع پر ڈیلی کے ٹو اردو/کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا آغاز اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان خاص کر بلتستان امن کا ایک عظیم گہوارہ ہے ریلی کے شاندار آغاز سے ان لوگوں کے عزائم خاک میں مل گئے جو سوشل میڈیا پر یہ افواہیں اڑا رہے تھے کہ خدانخواستہ گلگت بلتستان میں حالات خراب ہیں سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی فتنہ پھیلانے اور گڑ بڑ کرنے والوں کیلئے واضح پیغام ہے ریلی بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کر چکی ہے اس کو آئندہ سال سے بین الاقوامی ایونٹ بنایا جائے گا ریلی کے ففتھ ایڈیشن کا آغاز رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ ہوا ہے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ سے علاقے میں سیاحت تجارت اور معیشت ترقی کرے گی اور لوگ معاشی طورپر مستحکم ہونگے ریلی انٹر نیشنل ایونٹ بننے کے بعد یہاں غیر ملکی ریسرز بھی آئیں گے جس سے علاقے کا تشخص اجاگر ہوگا نوجوان نسل خود کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے پاک فوج خطے میں صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہاں کے نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنا ہے گلگت بلتستان ہمارا ہے اس کی حفاظت بھی ہم سب نے ملکر کرنا ہے پچھلے سالوں کی طرح رواں سال بھی سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کو دیکھنے کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد سرفہ صحرا میں پہنچ گئی ہے جو ایک خوش آئند امر اور خوشگوار تبدیلی
ہے