سکردو(چیف رپورٹر)دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگاہ میں کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہوگیا فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل وزیر سیاحت غلام محمد کمشنر بلتستان ڈویڑن نجیب عالم اور دیگر نے نقاب کشائی کرکے سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے ففتھ ایڈیشن کا افتتاح کیا اس موقع پر فضا میں کبوتر چھوڑے گئے پیرا گلائڈنگ بھی ہوئی گھوڑے دوڑائے گئے اور نیزہ بازی کے مقابلے بھی ہوئے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کے مابین رسہ کشی کے مقابلے بھی ہوئے دیگر سرگرمیاں بھی جیب/کار/ موٹر سائیکل ریلی کا حصہ تھیں سرد صحرا سرفہ رنگاہ میں ریلی کے دوران دھول اڑاتی گاڑیاں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں گورنر سید مہدی شاہ نے ریلی کا معائنہ کیا اور سرفہ رنگاہ ریلی کے انعقاد کو بہت خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ ریلی ہماری پہچان بن گئی ہے دنیا بھر سے لوگ سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی دیکھنے سکردو کا رخ کررہے ہیں جس سے علاقہ عالمی سطح پر متعارف ہوگیا ہے فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خلیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی سال بہ سال شہرت پاتی جارہی ہے وہ وقت دور نہیں کہ یہ ریلی انٹر نیشنل ایونٹ بن جائے گی جس سے علاقے کو فائدہ ہوگا صوبائی وزیر سیاحت غلام محمد نے کہاہےکہ سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات شاندار کئے گئے ہیں یہاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی آگئی ہے بلتستان اس وقت سرفہ رنگاہ ریلی کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کرچکا ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ریلی میں زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنائیں