غذر میں پولیس ٹیم پر فائرنگ ، ایس ایچ او گوپس شہید

 غذر،بھتریت میں سکول ٹیچر کے قاتلوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کے دوران پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او گوپس تھانہ سب انسپکٹر محمدعالم شہید ہوگئے ۔شہید ایس ایچ او کا تعلق داریل دیامر سے تھا ایس ایچ او کی شہادت کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں بھتریت کے مقام پر ٹیچر کے قتل کے بعد پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی غذر شیر خان کی قیادت میں بھتریت میں موجود تھی جمعرات کی شام پولیس ٹیم نے ایک مشکوک گھر میں چھاپہ مارا جہاں موجود نامعلوم دہشتگردوں نے فائر کھول دیا جس کی زد میں آکر ایس ایچ او عالم شہید ہوگئے، پولیس کے مطابق شہید ایس ایچ او عالم کا جسد خاکی بھتریت سے گاہکوچ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں