نومبر کے آخر میں بلدیاتی الیکشن کروائیں گے، حاجی عبدالحمید

 سکردو،صوبائی وزیر بلدیات حاجی عبدالحمید نے کہاہےکہ پورے گلگت بلتستان میں حلقہ بندی اور حدود بندی کے کام زور و شور سے جاری ہیں جو ہی یہ عمل مکمل ہوگا بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا ہماری کوشش ہے کہ رواں سال نومبر کے آخری ہفتے میں ہی الیکشن کروائے جائیں گلگت سکردو اور چلاس شہر کو میٹرو پولیٹن کا درجہِ دیا جارہا ہے اور ان شہروں کی تعمیر وترقی کیلئے بڑے پیسے دئیے جارہے ہیں گلگت سکردو اور چلاس شہر کو وسیع کرکے ان شہروں کی خوبصورتی کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کے پی این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں کہاکہ ہم علاقے کے وسیع تر مفادکو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیز بنارہے ہیں ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے فارورڈ بلاک کا حصہ بنے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہماری وجہ سے علاقے کے ترقیاتی امور متاثر نہ ہو نئی حلقہ بندیاں وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں اس عمل کی تکمیل کے بغیر تعمیر وترقی کی رفتار تیز نہیں ہوگی جتنے حلقے بڑھیں گے اتنا علاقے کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں اور حدود بندی سے متعلق امور میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹائے جارہے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر عوام کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کئے جارہے ہیں یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ گلگت چلاس اور سکردو کو میٹرو پولیٹن بنانے کیلئے عمائدین کا تعاون بھی شاندار رہا ہے یہ ہر حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اپوزیشن ارکان بھی چاہتے ہیں کہ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں یقینا سب کی مشترکہ کاوشوں سے ہی علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان ہم سب کا گھر ہے اس گھر کی حفاظت بھی ہم سب نے ملکر کرنا ہے گھر تباہ ہوا تو ہم بے گھر ہونگے لہذا گھر کی حفاظت کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی الیکشن جماعتی یا غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اس کا فیصلہ حلقہ بندی اور حدود بندی کے امور طے ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا بس ہم سیاسی لوگوں سے صرف اتنا کہنا چاہیں گے کہ وہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاری پکڑ لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں