کے آئی یو نے دس طلبا کے داخلے منسوخ کردئیے

 گلگت( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کار سرکار میں مداخلت کرنے سمیت یونیورسٹی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر تادیبی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دس طلبا کی رجسٹریشن منسوخ کردیا اور یونیورسٹی داخلے پر پابندی لگادی۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق اس کا فیصلہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سربراہی میں ڈینز ،ڈائریکٹرز کی اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس میں کیاگیا۔ اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس میں جن دس طلبا کارجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے یونیورسٹی داخلے پر پابندی عائدکیاگیاہے ان میںشعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طالب علم اویس مہدی رجسٹریشن نمبر 2021-kiu-5445،شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے طالب علم مناول عباس ولد محمد عبداللہ رجسٹریشن نمبر,2021-kiu-5503شعبہ آئی آر کے طالب علم علی حیدر تاج ولد منصور علی عامر رجسٹریشن نمبر 2021-kiu-bs4784،شعبہ سوشیالوجی کے طالب علم علی حیدر رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-494،شعبہ سوشیالوجی کے طالب علم راحت علی رجسٹریشن نمبر 2021-kiu-bs4922،شعبہ اکنامکس کے طالب علم شاہد حسین ولد مہربان رجسٹریشن نمبر 2021-kiu-bs4677،شعبہ کیمسٹری کے طالب علم زولقرنین عباس ولد غلام عباس رجسٹریشن نمبر 2020-kiu-bs1916،شعبہ اینتھروپالوجی کے طالب علم حسن اصغر رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-bs2641،شعبہ سوشیالوجی کی طالبہ عقیلہ بتول دختر زاکر حسین رجسٹریشن نمبر 2022-kiu-498،شعبہ سوشیالوجی سمسٹر تھرڈ کی طالبہ کلثوم کے نام شامل ہیں۔یاد رہے کہ مزکورہ نو طلبہ وطالبات نے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے طلبا کو کلاس لینے سے روکا ۔اس کے علاوہ چند مٹھی بھرشرپسندوں کی ایماءپر مزکورہ طلبا گزشتہ چند دنوں سے طلبا ،اساتذہ اور اسٹاف کے بدتمیزی کرنے سمیت طلبہ وطالبات کو کلاسوں کا بائیکاٹ کرنے کے لیے اُکسانے اور کلاسوں سے روکنے میں بھی شامل رہے ہیں۔یونیورسٹی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلا س میں طلبہ وطالبات پر واضح کیاگیاہے کہ وہ اپنے کلاسوں میں حاضری کو یقینی بناتے ہوئے تعلیم وتحقیق پر توجہ مرکوز رکھیں ۔بیرونی ایجنڈے کے تحت یونیورسٹی کی اکیڈمک سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں