ڈاکٹروں کا تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور پرائیویٹ کلینک بند کرنے کا اعلان

گلگت(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج سے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کرتے ہوئے تمام او پی ڈیز اور پرائیویٹ کلینکس بند کرنے اعلان کردیا ہے۔ ڈاکٹر آصف ڈاکٹر بہادر شاہ ڈاکٹر اعجاز حسین ڈاکٹر عبد الرہبر اور دیگر نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی پنشن کی بالائی عمر کی حد 65 سال کرنا ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ظلم ہے یہ ایک کالا قانون ہے یہ ہمیں کسی صورت بھی برداشت نہیںہے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں ایک عوامی حکومت ہے جو بااختیار ہوتی ہے لیکن یہ چیف سیکریٹری کے سامنے بے بس ہے 65سال کی عمر سے ینگ ڈاکٹرز کو شدید تحفظات ہیں انہوں نے کہا عوامی حکومت پاور فل ہوتی ہے چیف سیکریٹری کو لگام دیا جاے عوامی نمائندے۔علماء سول سوسائٹی ڈاکٹروں کی مطالبات کی حمایت کرے اگر ہم غلط ہیں ہمیں قائل کرے۔انہوں نے کہا چیف سیکریٹری چہیتوں کو نوازنا چاہتا ہے تو انہیں کنٹریکٹ دے۔ الشفا والوں کو بھاری تنخواہیں دینے کی بجائیں انہیں دے ۔انہوں نے کہا جب تک تحریری طور پر اس کالے قانون کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ہے احتجاج ختم نہیں ہوگی۔انکوں نے کہا تمام ڈاکٹرز گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ساتھ کھڑے ہیں چیف سیکریٹری کے ساتھ ہمارا کوئی ذاتی مسلہ نہیں ہے چیف سیکریٹری کے روئیے کی وجہ سے اسے وائسرائے کہتے ہیں اس کے پاس ہم سے ملنے کا وقت ہے چیف سیکریٹری جی بی کے سرکاری ملازمین کی وجہ سے ہی چیف سیکریٹری ہے ہم انکے ذاتی ملازم نہی ہے ڈی سیز کے کندہ استعمال کرکے سیکریٹریز کو نوٹسز کراتا ہے ڈیڈھ سال قبل ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹرز کا بیک ڈیٹ سے جوائننگ لیکر انہیں کروڑوں کی تنخواہیں دینے کا اختیار چیف سیکریٹری کو کس نے دیا ہے صوبائی کابینہ نے اس کالے قانون پر عمل درآمد سے روک دیا ہے ایسا کونسا قانون ہے جو وزیر اعلی اور کابینہ کو بائی پاس کرکے جبرآ جوائننگ لینے پر دباو ¿ ڈالتا ہے ہمیں نہ آزمایا جا ئے ورنہ آپ کے لئے وبال بن جائیں گے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں