حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے منافقین کو ناکام بنائیں گے، حفیظ الرحمن

 
گلگت (سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمن نے سب ڈویڑن جگلوٹ مسلم لیگ ن کے کنونشن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہے پائیدار قیام امن کیساتھ تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے لیکن بعض منافق لوگ فرقہ پرستی , قوم پرستی اور لسانیت کے نام پر رات کے اندھیروں میں مخلوط حکومت کے خلاف سازش میں مصروف ہیں ہم منافقین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے کارکن تیاری کریں 21 اکتوبر کو نوازشریف کی لاہور آمد پر تاریخی استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک پروجیکٹ کا نام تھا پراجیکٹ ختم ہوتے ہی مسلط کردہ این سی پی وزیراعلی سمیت این سی پی وزیر بھی غائب ہو چکے ہیں اور اسی طرح سے بعض لوگ مسلم لیگ ن منحرف گروپ کے نام پر سیاست کو اپنی گھر کی لونڈی بنانیکی کوشش کررہے ہیں مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے سیاست کو ہم کسی کے گھر کی لونڈی بننے نہیں دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں دھاڑاڑیں پیدا کرنیکی کوشش میں مصروف عمل گروہ سے میں پوچھنا چاہتا ہوں صدارت کے طلب گار عوام کو یہ بتائیں آپکا اصل ایجنڈا کیا ہے اسمبلی میں خالد خورشید سرعام پی ڈی ایم کو ڈاکو مومنٹ اور نواز شریف کو چور کہتا رہا اس وقت حیوانات کا وزیر ہنستا تھا کسی کو جواب دینے کی جرات نہیں ہوئی اج مشرف دور حکومت میں مزے لوٹنے والے لوٹے بھی مسلم لیگ ن کی صدارت کا مطالبہ کررہے ہیں ھم نے اپنی 5 سالہ حکومت میں آمن قائم کرکے تعمیر و ترقی کے زرئیعے عوام کو خوشحالی کے راہ پر گامزن کر دیا تھا خالد خورشید نے اپنے ڈھائی سالہ دور حکومت میں ترقی کا پیہہ بھی جام کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک دور تھا گلگت بلتستان نوگو ایریا بن گیا تھا مذہب کے نام پر 350 بے گناہ انسانوں کا خون بہا دیا گیا لیکن شہید سیف الرحمن نے امن کے لیئے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا اج جگلوٹ کے عوام شہید سیف الرحمن کی قربانی کو یاد کرکے عوام کی خوشحالی کے لیئے مسلم لیگ ن کیساتھ کھڑے تھے ہیں اور ائیندہ بھی ساتھ رہیں گے انہوں نے کہا میں نے اپنے دور حکومت میں پورے گلگت بلتستان بلخصوص سب ڈویڑن جگلوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا تھا جگلوٹ میں کروڑوں کے منصوبوں پر کام جاری تھا سینکڑوں مکمل ہوئے دیگر باقی ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کے بعد این سی پی وزیر آیا جنہوں نے نہ صرف جگلوٹ کے عوام سے بلکہ اپنی پارٹی سے بھی غداری کرکے حلقے حکومت اور وزارت سے بھی چلا گیا ہے آج منہ چھپائے پھر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مشرف دور میں چیف ایگزیکٹو کی آفر ہوئی عمران خان وزیراعلی شپ کی آفر کی ھم لالچی نہیں تھے دونوں کے آفرز کو ٹھکرا دیا اور دونوں بڑے حکومتی عہدوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے ٹھکرا دیا اج بعض لوگ ماما چاچا نانا کے نام پر سیاست کو اپنی لونڈی بنانیکی کوشش کررہے ہیں جس کا جواب میں نے دے دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ 20 سالوں سے چلاتا رہا اپنے اپنے اضلاع میں مسلم لیگ ن کی دفاتر کھولو کسی میں جرات نہیں ہوئی لیکن اج بغض حفیظ کے نام پر جوٹیال میں کرایے پر دفتر بنایا گیا ہے مسلم لیگ ن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر قانون برائے انصاف اورنگزیب ایڈوکیٹ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن گلگت طفیل احمد سینئر راھنما طارق میر ضیائ الحق عمران میر اور حافظ عبدالرحیم نے کہا ہے حفیظ الرحمن مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور تا حیات صدر رہیں گے منحرف گروپ حفیظ سے نوٹفیکشن مانگ رہے ہیں ھم کہتے ہیں جگلوٹ سکردو روڑ کینسر ہسپتال امراض قلب ہسپتال اور گلگت بلتستان کی تعمیروترقی حفیظ الرحمن کا نوٹیفکیشن ہے انہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویڑن جگلوٹ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے جنہوں نے سیف الرحمن سے لیکر 2020 الیکشن تک مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے اور ائیندہ بھی حفیظ کو مینڈیٹ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سب ڈویڑن جگلوٹ نے حفیظ الرحمن کے دور حکومت میں ترقی کی ہے جہاں پر بجلی کی سکیمیں صاف پینے کے پانی کی سکیموں سمیت مختلف پراجیکٹ میں ڈولپمنٹ ہوئی ہے اج مخالفین کو جگلوٹ کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے اس لیئے عوام کے خلاف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں عوام کی طاقت سے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں