حفیظ کسی کو ڈی نوٹیفائی نہیں کرسکتے، سیف الرحمن مقدم

 گلگت(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن لائرز ونگ کے وکلاءکنونشن میں مائیک چھیننے اور اسٹیج سے اتارے جانے جانے والے سیف الرحمن مقدم ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاری حفیظ الرحمن نے بعض کارکنان کو ڈی نوٹیفائی کیا۔ قاری حفیظ الرحمن کو مخاطب کر کے کہا کہ سابق وزیر اعلی کی حیثیت سے نہ ایسا کر سکتے ہیں اور اس طرح کی چیزیں کرنا بھی نہیں چاہیئے۔ اتنے میں دیکھا تو فاروق میر’ رضوان راٹھور اور دیگر افراد نے حملہ کیا۔ وکلاء برادری پر افسوس ہوا کہ وکلاءکنونشن میں پرائیویٹ لوگوں کا کیا کام ہے۔ ان کو چھوڑنا ہی نہیں چاہیئے تھا۔ انہوں نے بدتمیزی کی۔ اس کالے کوٹ کے وقار کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر کی حیثیت سے اس پارٹی میں 2008ءسے ہوں۔ گزشتہ دس گیارہ سالوں سے وکالت کر رہا ہوں اور اس پارٹی کے ساتھ منسلک ہوں۔ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں قائد محترم میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہمیشہ اس پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اور اپنی جان بھی دیں گے۔ لیکن گلگت بلتستان میں جب تک کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ہوتا ہے یا میاں صاحب کسی کو نوٹیفائی نہیں کرتے تب تک ہم کسی کو بھی صدر نہیں مانتے ہیں اگر کسی کے پاس کوئی نوٹیفیکیشن ہے تو ہم ماننے کے لئے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں