مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمرے کے دوران کی چند تصاویر جاری کیں جس میں انہیں اپنی فیملی کے ہمراہ مقدس مقامات کے زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل پوسٹ میں اداکارہ اپنی والدہ، بھائی افنان قریشی، بھابھی اور پیاری ننھی سی بھانجی انابیہ کے ساتھ موجود ہیں۔ جبکہ ساتھ ہی ویڈیو میں مایا علی نے اپنے مداحوں کو غارِ حرا کی بھی زیارت کروائی، مقدس شہر میں موجود خانہ کعبہ کے پرسکوں صحن میں مایاعلی گلابی عبایا میں ملبوس پرسکون حالت میں دکھائی دے رہی ہیں۔پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں مایا علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ‘ ہم سب اتنے عرصے سے ایک ساتھ عمرہ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے اور آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر دیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ سب کو اس مقدس مقام کی زیارت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں