اسلام آباد (انٹرنیوز) حکومت نے 240فیصد زائد لاگت سے داسو ہائیڈروپاور نظرثانی شدہ منصوبے کی تعمیر کی مشروط منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونیوالے ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس میں21کھرب روپے کے10منصوبے منظوری کیلئے پیش کئے گئے، جس میں داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ اضافی ایجنڈہ آئٹم کے طور پر شامل تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 240فیصد زائد لاگت 17.4کھرب روپے سے داسو ہائیڈروپاور نظرثانی شدہ منصوبے کی تعمیر کی مشروط منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مشروط منظوری بیرونی قرض دہندگان سے مذاکرات میں سہولت کیلئے دی گئی ہے، منصوبے کے چینی کنٹریکٹرز کے محفوظ سفر کیلئے ایک ہیلی کاپٹر خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن کمیٹی منصوبے کی لاگت کا تخمینہ لگائے گی جس کی اصل لاگت میں 13کھرب روپے کا بھاری اضافہ ہوا جس سے سستی پن بجلی کے بجائے فی یونٹ قیمت 8.79کو چھو رہی ہے۔
داسوہائیڈرو پراجیکٹ کی لاگت میں 240 فیصد اضافہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
