گلگت(سپورٹس رپورٹر) ممبر جی بی اسمبلی جمیل احمد نے کرنل مجیب الرحمن شہید پبلک سکول اینڈ کالج کا دورہ کیا۔ کالج کے پرنسپل لیفٹینٹ کرنل محمد ذیشان بلال اور سینئر آستاندہ نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ جمیل احمد نے بطور مہمان خصوصی باسکٹ بال میچ میں شرکت کی اور کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ جمیل احمد چونکہ کرنل مجیب الرحمن شہید پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی ہیں ۔اس لئے اس دورے کے دوران کالج کے پرنسپل لیفٹینٹ کرنل محمد ذیشان بلال نے مہمان خصوصی کو کالج کی کا میابیوں اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں مختلف ترقیاتی سکیموں اور کالج میں سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے بریف کیا۔ جس پر جمیل احمد نے یقین دلایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پبلک سکول اینڈ کالج کی ضروریات اور سہولیات کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھر پورمدد کی جائے گی اور اس ادارے کے لیے مختلف پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام”ADP” میں رکھے جائیں
پبلک سکول اینڈ کالج کیلئے بجٹ میں منصوبے رکھنے کا وعدہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
