سکردو(چیف رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل نے کہاہے کہ معدنیات اور پہاڑوں کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے کسی قسم کی سہولت کاری کریں گے اور نہ ہی علاقے کے مفادات پر کسی سے کوئی سودا بازی کریں گے لینڈ ریفارمز ایکٹ میں زمینوں اور پہاڑوں کے تحفظ کی گارنٹی دی گئی ہے لوگ پہاڑوں کے معاملے پر خواہ مخواہ میں پروپیگنڈے کررہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ پہاڑ کہیں نہیں جارہے ہیں معدنیات ہمارے پاس ہی ہیں ابھی ان پر قانون سازی ہونی ہے قانون سازی ہم نے کرنی ہے کیا ہم اپنے عوام پر ظلم کرسکتے ہیں ؟ ظلم کریں گے تو کیا عوام کا سامنا کرسکیں گے ؟ پیپلز پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہاڑوں اور معدنیات کے تحفظ کیلئے ہم سے جو ہوسکتا ہے کریں گے اسمبلی میں معدنیات اور پہاڑوں کے ایشو پر باقاعدہ بحث ہونی ہے قانون بنے گا سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا پورے ملک کیلئے ایک جیسا قانون بن رہا ہے پہلے ہر صوبے کا قانون الگ تھا جس کی وجہ سے ایشوز آرہے تھے جب پورے ملک کیلئے ایک جیسا قانون ہوگا تو معاملات نمٹانے میں آسانی ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم حقوق کے پاسبان ہیں عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکنوں کو اوپر نہیں دیا جارہا ہے انہیں دبانے والوں میں ہم خود بھی شامل ہیں کارکنوں کو اوپر اٹھاکر انہیں ان کے حقوق دئیے جانے چاہیں کارکن کسی بھی جماعت کا عظیم اثاثہ ہوتے ہیں۔
معدنیات اور پہاڑوں کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے، انجینئر اسماعیل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
