سکردو(محمد اسحاق جلال) پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان کے زیر اہتمام سکردو میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں سیاسی کارکنوں کا استحصال ہورہا ہے انہیں جان بوجھ کر دبایا جارہا ہے پارٹیوں کے ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے کارکنوں کو اوپر آنے سے روکا جارہا ہے انہیں فیصلوں میں اعتماد میں بھی نہیں لیا جاتا ہے یہاں پارٹیوں میں جمہوریت کہیں نظر نہیں آرہی پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان کے صدر بشارت ظہیر ،پی ٹی آئی کے رہنمائوں تقی اخونزادہ یوسف نمبر دار، مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشرف صدا اسلامی تحریک کے رہنما شیخ احمد ترابی، پیپلز پارٹی کے رہنما عبداللہ حیدری مسلم لیگ( ق )کے رہنما وزیر اسحاق ،پیپلز پارٹی کے رہنما چیئر مین ابراہیم وزیر اقبال شہباز ایڈووکیٹ سابق رکن اسمبلی شیرین فاطمہ اور دیگر نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں میں کارکنوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے یہاں الیکٹیبلز کا تماشہ لگایا جارہا ہے پارٹیاں قبر میں بخشش کیلئے نہیں آتیں خدا را پارٹیوں کی قیادت اپنے کارکنوں کو عزت دے اور انہیں پارٹی فیصلوں میں اعتماد میں لے ورنہ صورت حال بہت گھمبیر ہو جائے گی پارٹیوں میں کام کرنے والے کارکنان عین وقت پر سائیڈ کئے جاتے ہیں ان کی جگہ پیرا شوٹرز کو آگے کیا جاتا ہے انہوں نے کارکنان کو ڈٹ جانا ہوگا ورنہ پارٹیوں کی قیادتیں ان کو کبھی گھاس نہیں ڈالیں گی انہوں نے کہاکہ ہم کٹیں گے مریں گے مگر سیاسی کارکنوں کے حقوق پر شب خون مارتے نہیں دیں گے یہاں جمہوریت کے نام غیر جمہوری قوتوں کو سپورٹ کیا جارہا ہے جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں آئندہ سال الیکشن ہونے جارہے ہیں پارٹیوں کے فیصلے کرنے والی شخصیات کو چاہیے کہ وہ سیاسی کارکنوں کو آگے کریں پڑھے لکھے باشعور اور باکردار لوگوں کو ٹکٹ دیکر اسمبلی بھیجا جائے الیکٹیبلز کا تماشہ بند کیا جائے الیکٹیبلز کی سیاست نے سیاسی نظام کو تہس نہس کردیا ہے جو لوگ چار چار مرتبہ الیکشن ہار جاتے ہیں انہیں الیکٹیبلز کے نام پر جتوایا جاتا ہے حقیقی جمہوریت فروغ پائی تو فارم 47 کا سہارا لینا نہیں پڑے گا ہم منافق بن گئے ہیں چھوٹے چھوٹے مفادات کیلئے نظریات کا سودا کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں ہمیں منافقت سے پاک ہوکر حقیقی جمہوریت کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سیاسی نرسری ہیں مگر جان بوجھ کر پولیٹیکل نرسری کو بند رکھا ہوا ہے یہاں فی الفور بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں بلدیاتی انتخابات نہ کروانا سیاسی نظام کو سبوٹاژ کرنے کی سازش ہے۔
الیکٹیبلز کا تماشہ بند کیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
