سکردو(محمد اسحاق جلال)سکردو میں برگے نالہ سے آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیلابی پانی سکردو کے نواحی علاقے فاپہ ‘بلغار پہ استانہ اور جنرل بس اسٹینڈ کے آس پاس واقع گھروں گیسٹ ہاسز ہوٹلوں باغات میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گھروں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے سبب لوگوں نے نقل مکانی کی اور وہ محفوظ مقام پر منتقل ہوئے سکردو بس اسٹینڈ کے قریب واقع پولیس اسٹیشن بھی زیر آب گیا سیلابی پانی کھیتوں میں داخل ہونے کے سبب ہزاروں کنال پر موجود گندم کی فصل بھی خراب ہوگئی سیلاب ریلے کی وجہ سے درجنوں لوگ متاثر ہوئے اور انہیں کروڑوں کا نقصان ہوا باغات کی دیواریں ملیامیٹ ہوگئیں تاہم ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کہیں نظر نہیں آرہی آبی گذرگاہوں کو نہ کھولنے پر لوگوں نےائیرپورٹ روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا اور کہاکہ جتنے نقصانات ہوئے ہیں ان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے قدیمی ابی گذرگاہوں کو کھولنے کیلئے بروقت اقدامات نہ کئے جانے کے باعث لوگوں کو نقصانات اٹھانا پڑے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ابی گذرگاہوں کو کھولا جائے گا کچھ دن کام ہوئے بھی تھے مگر بعد میں اچانک ابی گذرگاہوں کو واگزار کرانے کا کام روک دیا گیا حکومت سیلابی صورتحال پر تماشائی بنی ہوئی ہے متاثرین بے یارو مددگار ہیں دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سکردو عارف احمد نے ڈیلی کےٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہم پوری طرح سے الرٹ ہیں ابی گذرگاہوں کے آس پاس تعمیرات کرنے سے بار بار لوگوں کو روکا گیا مگر ابی گذرگاہوں کے اوپر ہی لوگوں نے تعمیرات کیں جس کی وجہ سے نقصانات ہورہے ہیں لیکن ہم اس دفعہ ابی گذرگاہوں کو واگزار کرانے کیلئے اقدامات کریں گے اور متاثرین کو زیادہ سے زیادہ نقصانات سے بچانے کیلئے ہم کوششیں کررہے ہیں مشینری متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی ہے دریں اثنا اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے بھی سیلابی صورت حال پر انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور کہاہے کہ متاثرہ علاقوں کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے کیلئے وسیع بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور متاثرین کی دلجوئی کی جائے دوسری جناب اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے سیلابی صورتحال پر صوبائی اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کرادی ہے۔
سکردو،سیلابی ریلہ گھروں میں داخل،لوگوں کی نقل مکانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
