غذر (بیورو رپورٹ)ضلع غذر کے گائوں گرنجر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے غیرت کے نام پر بہن اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ذرائع کے مطابق مقتول کی بہن کا داماس سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے حال ہی میں منگنی ہوگئی تھی جس کے بعد اختلافات پیدا ہوگئے تھے قاتل بھائی نے بہن اور ان کے منگیتر لڑکے کو گلگت جاتے ہوئے بارگو کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور چمرقند گلاپور چیک پوسٹ میں آکر آلہ قتل سمیت گرفتاری پیش کی ہے زرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
غذر میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
