گلگت(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ,زکوا عشر،کوآپریٹو،نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس منعقد ہوا ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ابوبکر صدیق خان، ایڈمنسٹریٹر زکوا عشر اقبال جان اور رجسٹرار کوآپریٹو محمد امین نے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، زکوا عشر، کوآپریٹو حاجی رحمت خالق کو محکمے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دے۔سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ نے ریونیو اور دیگر اہم نکات کا ذکر کرتے ہوئے محکمے کی طرف سے پچھلے سال کی نسبت رواں سال ریونیو کولیکشن میں اضافہ کا بھی بتایا جس پروزیرایکسائز نے محکمانہ کارکردگی کی تعریف کی کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تمام کوآپریٹو سوسائٹیز کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے عمل کو بھی مثبت اقدام قراردیا ۔جس کے بعد صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، زکوا عشر، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق نے ریونیو کو مزید بڑھانے کے لئے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور بر وقت ٹوکن کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائیں اور جن سرکاری محکموں کی گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے اور ٹوکن جمع نہیں ہوا ہے ان کی فہرست تیار کریں اور متعلقہ محکموں کو بذریعہ خط نوٹس جاری کرے تاکہ گاڑیوں کی برقت رجسٹریشن اور ٹوکن جمع ہوگا تو ریونیو میں اضافہ ہو گا۔بعدازاں تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران نے بذریعہ zoom اپنی کارکردگی کے بارے میں اگاہ کیا۔
غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹوکن نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ہدایت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
