سکردو(محمد اسحاق جلال)پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والے سیاحوں کا سراغ مل گیا گجرات سے تعلق رکھنے والے چاروں سیاح 19 مئی کو لاپتہ ہوگئے تھے اور پانچ روز سے سیاحوں کی تلاش جاری تھی سیاحوں کے رشتہ دار بھی اپنے عزیزوں کی تلاش کیلئے سکردو پہنچے انہوں نے بھی مختلف مقامات پر سیاحوں کو تلاش کیا متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کی مسلسل کوششوں کے بعد سیاحوں کا سراغ لگا لیا گیا سیاحوں کی گاڑی گنجی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی تھی چاروں سیاحوں کی میتیں جائے حادثہ سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئیں چاروں سیاح محمد عمران احسن ولد احسن اللہ کی قیادت میں سکردو گھومنے آرہے تھے کہ شاہراہ بلتستان پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور چاروں سیاح جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد کی میتیں گجرات روانہ کردی گئی ہیں ریسکیو ذرائع بتایا ہے کہ بروقت پتہ چلتا تو سیاحوں کی جانیں بچ سکتی تھیں مگر تاخیر سے معلوم ہونے کے باعث سیاحوں کی جانیں ضائع ہوئیں انتظامیہ نے تمام سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شاہراہ بلتستان پر احتیاط سے گاڑیاں چلائیں شاہراہ بلتستان پر ڈرائیونگ کا تجربہ نہ ہونے کے سبب حادثات پیش آسکتے ہیں۔
سکردو،پانچ دنوں سے لاپتہ چار سیاحوں کی لاشیں مل گئیں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
