گلگت(پ ر)گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔کانفرنس کا مقصد مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے درمیان رواداری، برداشت اور مکالمے کو فروغ دینا تھا تاکہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید تقویت دی جا سکے۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا اور علما کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذہبی رہنما معاشرے کو امن، برداشت اور بھائی چارے کے پیغام سے منور کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن، محبت اور انسانیت کا درس دیتا ہے اور تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و یگانگت ہی قومی ترقی کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ہمیں پرامن اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔کانفرنس میں شریک علمائے کرام میں الواعظ کریم خان، مولانا سرور شاہ، مولوی توفیق مدنی، مولانا خلیل قاسمی، شیخ مرزا علی و دیگر نے اپنے اپنے خطبات میں امن، اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم ۖکی تعلیمات کی روشنی میں علاقائی امن کے قیام کے لیے متحد رہیں اور آپس کے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔انہوں نے مذید کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔
بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس، علما امن ،برداشت اوربھائی چارے کا پیغام دیں، گورنر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
