لینڈ ریفارمز، اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم اندر سے ہمارے ساتھ تھیں، پیپلزپارٹی

گلگت(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی اسپیکر سعدیہ دانش ، وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل اور جمیل احمد کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حق ملکیت و حق حاکمیت پیپلز پارٹی کا نعرہ تھا،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا پیپلز پارٹی کی منزل ہے ،صوبے کا خواب بھی جلد پورا ہو گا،اسلامی تحریک اور وحدت المسلمین لینڈ ریفامز بل پر سیاست کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،لینڈ ریفامز بل تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر پاس کرایا ،متحدہ اپوزیشن ہمارے ساتھ اندر سے ملی ہوئی ہے ،لینڈ ریفامز بل منظور ہونے سے دریا کے کنارے سے لیکر پہاڑ کی چوٹی تک عوام مالک بن گیئے ہیں انہوں نے کہاکہ حق ملکیت و حق حاکمیت پیپلز پارٹی کا نعرہ تھا حکومت کے ساتھ ملکر خالصہ سرکار کے کالے قانون کو ختم کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر لینڈ ریفامز بل اسمبلی سے منظور کرایا مگر بدقسمتی سے بعض مزہبی جماعتیں تحریک اسلامی اور وحدت المسلمین آنے والی الیکشن میں سیاست کرنی کے لئے سیاسی سکورنگ کرنیکی ناکام کوشش کررہے ہیں اندر سے دونوں جماعتیں لینڈ ریفامز بل منظور کرانے تک حکومت کیساتھ ملی ہوئی تھی اب عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ لینڈ ریفامز بل بنانے سے اسمبلی سے پاس کرانے تک مسلم لیگ ن ،جے یو آئی، اسلامی تحریک ،تحریک انصاف سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اب باہر آکر عوام کو کہتے ہیں کہ بل کو مسترد کر دیا ہے ،مسلم لیگ ن کے تینوں ممبران نے ووٹ کیا ،حفیظ الرحمان اسمبلی سے باہر ہیں لینڈ ریفامز بل کو مسترد کرتے ہیں ،اسلامی تحریک کے ایوب وزیری نے بل کی حمایت کی مگر انکی جماعت کے دیگر لوگ بل مسترد کرنیکی افواہیں پھیلا رہے ہیں باہر بیٹھ کر بل کی مخالفت کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،لینڈ ریفامز بل منظور ہونے کے بعد دریا کے کنارے سے لیکر پہاڑ کی چوٹی تک ساری زمین اب عوام کی ملکیت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ حق ملکیت و حق حاکمیت پیپلز پارٹی کی منشور تھا اب گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا پیپلز پارٹی کا خواب بن چکا ہے اس حوالے سے مرکزی قائدین سے بات چیت کررہے ہیں جب بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بنیں گے تو گلگت بلتستان پاکستان کا پانچواں صوبہ بن جائیگا ،صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ لینڈ ریفامز بل گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے پاس پہنچ چکا ہے جلد دستخط ہونے کے بعد لینڈ ریفامز بل قانون بن جائیگا انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز بل پر لینڈ مافیا کو تکلیف ہے لینڈ ریفامز بل قانون بن جانے کے بعد قابضین سے تمام زمینیں واہ گزار کراکے غریبوں میں تقسیم کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں