کوہ پیما واجد اللہ نگری نے ماﺅنٹ ایورسٹ سرکرلی

گلگت(پ ر)پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری نے دنیا کی بلند ترین چوٹی، 8848میٹر بلند مانٹ ایورسٹ کو کامیابی سے سر کر لیا ہے۔ یہ شاندار کارنامہ ٹویوٹا کے ”Start Your Impossible” اقدام کے تحت حاصل ہونے والی معاونت کے ذریعے ممکن ہوا، جو ایسے افراد کی حمایت کرتا ہے، جو مشکلات پر قابو پا کر غیر معمولی کامیابیاں حاصل کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔واجد اللہ نگری کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے اور وہ اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیاں بشمول کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک، گاشہ بروم اول اور گاشہ بروم دوم کو بھی سر کر چکے ہیں۔ ماﺅنٹ ایورسٹ کو سر کرنا ان کے کوہ پیمائی کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ملک کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔اس بارے میں انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او، علی اصغر جمالی،نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”واجد اللہ نگری کی ماﺅنٹ ایورسٹ سرکرنے میں کامیابی انسانی عزم و حوصلے کی بہترین مثال ہے۔ ہمیں ٹویوٹا کے پروگرام ‘Start Your Impossible’ کے تحت ایسے متاثرکن افراد کی معاونت پر فخر ہیں۔ ان کی کامیابی نہ صرف پاکستان کو کوہ پیمائی کی دنیا میں نمایاں کرتی ہے، بلکہ آگے بڑھنے کے جذبے کی بھی عکاسی کرتی ہے۔”واجد اللہ نگری کی یہ کامیابی پاکستان بھر کے نوجوان کھلاڑیوں اور مہم جوں کے لیے ایک مثال ہے، جو ملک میں ایڈونچر اسپورٹس کے بے پناہ امکانات کو سامنے لانے کے ساتھ غیرمعمولی کامیابی کے خوابوں کی تکمیل کے لیے کارپوریٹ اداروں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں