کئی قسم کی پیشکش ٹھکراکرحق کیساتھ کھڑا رہا،کاظم میثم

سکردو(چیف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہاہے کہ سستی غفلت ہوسکتی ہے مگر ہم نے عوام کے ساتھ کبھی خیانت نہیں کی چار سال میں کوئی کرپشن کی ہے اور نہ ہی اس سے آگے کوئی کرپشن کروں گا حرام کے پیسے سے گھر تو بنالوں گا کپڑے تو خرید لوں گا مگر حرام کی کمائی سے بنائے گئے گھر میں نماز کیسے پڑھی جاسکتی ہے ؟ حرام کے پیسے سے خریدے گئے کپڑے پہن کر بجا لائی جانے والی عبادات اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوسکتی ہیں ؟ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے ایک پیسے کی کوئی کرپشن کی ہے اور نہ ہی کوئی ایک پیسے کی کرپشن ثابت کرسکتا ہے سیاست میں پیسے بنانے کیلئے نہیں عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یولتر ہائی وے کی تکمیل پر رگیایول ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں یولتر ہائی وے کو بروقت مکمل کرنے پر آغا سید علی رضوی اپوزیشن لیڈر کاظم میثم ایکسین تعمیرات کے یاور عباس سمیت اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاظم میثم نے کہاہےکہ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا خدا کو حاضر ناظر جان کر ترقیاتی سکیمیں تقسیم کیں کسی علاقے کو محروم نہیں رکھا گیا ہر علاقے میں انصاف سے کام کیا ہاں البتہ حلقہ بڑا ہونے کے ناطے مسائل کے حل میں بڑی مشکلات پیش آرہی ہیں انہوں نے کہاکہ مختلف قسم کی پیشکش کی گئی مگر پیشکش ٹھکرادی اور حق کے ساتھ کھڑا رہا حق کے ساتھ کھڑا رہنے سے وقتی مشکلات ضرور آئیں مگر ضمیر مطمئن رہا رواں سال اسمبلی کا آخری سال ہے عوام نے موقع دیا تو اسمبلی میں جاکر خدمت کروں گا مگر کسی اور ذریعے سے خدمت کروں گا خدمت کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑوں گا انہوں نے کہاکہ یولتر ہائی وے کی تکمیل سے سکردو شہر کیلئے متبادل شاہراہ میسر آئی ہے یہاں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی بائی پاس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا منصوبے کے پہلے فیز پر تیس کروڑ روپے خرچ ہونگے یاور عباس جیسے ایکسین ہوں تو ترقیاتی سکیموں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہاہےکہ مجھے اپنے نمائندے پر بڑا فخر ہے انہوں نے اپنی کیپسٹی سے بڑھ کر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کئے بلتستان کی ترقی ہمارا مشن ہے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں کی عوام یکم جون کو یادگار چوک میں منعقدہ شہدا کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں