نوجوان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں،فورس کمانڈر

گلگت(پ،ر)کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں ،جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کو تیار رہنا چاہئے، پاک فوج دفاع وطن کے لئے پوری طرح مستعد ہے،شہداءکے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں طلباءکے ساتھ خصوصی نشست اور نگر میں شہداءکے اہلخانہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،تفصیلات کے مطابق کمانڈر ایف سی این اے نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کا دورہ کیا، کمانڈر ایف سی این اے نے طلباءکے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ اس نشست میں طلبہ نے تعلیمی، سماجی اور دیگر مسائل پر سوالات اٹھائے جن کے فورس کمانڈر نے مفصل جوابات دیے۔کمانڈر ایف سی این اے نے نوجوانوں کی حب الوطنی اور علم سے لگا ﺅکو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی قوم کا روشن مستقبل ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباءآنے والے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔طلبا ءنے ملاقات کو نہایت مثبت انداز میں سراہا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسے سیشنز تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئیں تاکہ اداروں اور نوجوان نسل کے درمیان اعتماد، ہم آہنگی اور بہتر فہم کو فروغ ملے۔دریں اثناءدورہ نگر کے دوران کمانڈر ایف سی این اے نے پاک فوج کے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ورثاءکے مسائل کو بغور سنا اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔شہدا ءکے اہل خانہ نے پاک فوج کی طرف سے مسلسل تعاون، محبت اور عزت افزائی پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیا ہے ۔پاک فوج شہدا کو قومی وقار کی علامت سمجھتی ہے اور ان کے ورثا کی دیکھ بھال ، عزت و تکریم اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں