میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کو نصاب کا حصہ بنانا ہوگا، معاون خصوصی

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹیڈیز، یونیسکو اور میڈیا فائونڈیشن 360 کے اشتراک سے ‘ پاکستان میں میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی فریم ورک ‘کے عنوان پر ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کے لئے موثر قومی پالیسی فریم ورک تشکیل دینے کے لئے قابل عمل تجاویز لینا تھا۔ چئیرپرسن ڈیجیٹل میڈیا یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر سویرا مجیب شامی نے آن لائن میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کی اہمیت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو زیر غور لاتے ہوئے قومی سطح پر ڈائلاگ کیا جائیگا تاکہ موثر اور جامع ڈاکومنٹ کی تیاری کو ممکن بنایا جا سکے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ بھی اس سیشن میں شریک ہوئے۔ انہوں نے سیشن میں موجود تمام شرکا اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے انتظامیہ کا ایک اہم موضوع پر سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا میڈیا کی اہمیت کو کھبی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، یہ دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے اسوقت گلگت بلتستان کی آبادی 17 لاکھ ہے اور 6 لاکھ کے قریب لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے لئے انفارمیشن لٹریسی کی تربیت ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ پروپیگینڈے کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا ایم آئی ایل کو لازمی تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان دوسرے صوبوں کی نسبت مختلف ہے ۔انہوں نے کہا امید ہے کہ اس اہم موضوع پر باہمی مشاورت سے موثر اور قابل عمل ڈاکومنٹ تیار ہو جائے گا۔انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک لفظ کسی کی 35 سالہ خدمات پر مبنی امیج کو خراب کر سکتا ہے۔ اسلئے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا سبسکرائبرز مثبت استعمال کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا میڈیا پلیٹ فارمز پر ہر قسم کے مواد کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسلیے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا درست ہے اور کیا فیک ۔ میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی یوتھ کو میڈیا پر چلنے والی معلومات سمجھنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا میڈیا کا دنیا بھر کی ثقافتوں پر اثر رہا ہے اسلیے میڈیا کہ منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے شہریوں کے لئے میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت گلگت بلتستان میڈیا کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی کیبینٹ سے جلد منظوری مل جائے گی۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان میڈیا کی مضبوطی کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت گلگت بلتستان اس اہم شعبے میں موثر اقدامات اور پالیسی سازی کے لئے تمام اداروں کیساتھ تعاون جاری رکھے گی۔مشاورتی سیشن میں ڈاکٹر اکبر ہیڈ آف میڈیا ڈیپارٹمنٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت، پالیسی ساز،ماہرین، شعبہ اطلاعات کے طلبہ و طالبات، میڈیا کے نمائندے، مقررین، ہیومن رائٹس کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں