سکردو (پ ر) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) کی زیر صدارت بلتستان ڈویژن میں انتخابی ڈی لیمٹیشن ڈی مارکیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل بیورو آف اسٹیٹکس کی جانب سے فراہم کردہ تازہ ترین اور حتمی نقشے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کر دیے گئے۔اجلاس میں پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا، ڈپٹی کمشنر سکردو عارف احمد، شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی،ڈپٹی کمشنر خپلو معراج عالم،ڈپٹی۔کمشنر گھانچے،ڈپٹی ڈائیریکٹرز ایل جی این آرڈی بلتستان ڈویژن راجہ مرزا کریم،منتظر حسین،رہبر،بشیر اللہ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز انیلہ بتول،احسان اللہ،سمیت دیگر ضلعی اور انتخابی امور کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد بلتستان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں انتخابی حلقہ بندی کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کرنا تھا۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے اجلاس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا مقصد عوام کے جمہوری حقوق کا تحفظ اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں ڈی لیمٹیشن اور ڈی مارکیشن کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جسے کسی بھی قسم کے ابہام یا تنازع سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل بیورو آف اسٹیٹکس کی مدد سے تیار کردہ حتمی نقشوں کی فراہمی سے ضلعی انتظامیہ کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب حلقہ بندیوں کا عمل باضابطہ طور پر جاری رکھا جائے گا۔ راجہ شہباز خان نے تمام ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ وہ نقشوں کے مطابق آئندہ کی منصوبہ بندی مکمل کریں اور عوامی مشاورت کو بھی یقینی بنائیں۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے بھی اپنی تجاویز اور مشکلات سے آگاہ کیا جنہیں چیف الیکشن کمشنر نے بغور سنا اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس کے اختتام پر چیف الیکشن کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے بروقت اور شفاف انتخابات کے لیے پرعزم ہے۔
حدود بندی اور حلقہ بندیوں میں ابہام نہیں رہنے دیں گے، چیف الیکشن کمشنر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
